لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں دو سے تین ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی ارلی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق، صرف میٹرک تک تعلیم رکھنے والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے 50 سال تک عمر کے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ موجودہ پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
پنجاب: محکمہ سکول ایجوکیشن کا 2 سے 3 ہزار اساتذہ کو سسٹم سے نکالنےکا فیصلہ
5