2
اسلام آباد( اباسین خبر)وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں کے لیے حج درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، حج کی درخواستیں آج سے وصول کی جا رہی ہیں۔ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع شدہ درخواستوں کو فورا پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔ سرکاری کوٹے کی مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، جبکہ قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات الگ ہوں گے۔