2
کراچی ( شو بزڈیسک)عاصم محمود نے اپنی کہانی میں بتایا کہ جب وہ کالج میں تھے تو سردی بڑھنے پر نیلے رنگ کی جیکٹ یا سوئیٹر پہننے کی اجازت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر جا کر اپنی والدہ سے نیلے رنگ کا سوئیٹر یا جیکٹ منگوانا چاہتے تھے، لیکن راستے میں ایک لنڈا بازار میں جا کر ایک جیکٹ خرید لی۔یہ جیکٹ خریدتے وقت انہیں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب جیکٹ کے اندر سے 100 پاونڈ کا نوٹ ملا۔ عاصم محمود نے اس موقع کو ایک دلچسپ تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ وہ اس وقت کالج کے طالب علم تھے اور یہ رقم ان کے لیے بہت بڑی خوشی کا باعث بنی۔