اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت پاکستان ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے حل کے لیے حکومت نے Africa 2 Cable Project کا آغاز کیا ہے۔Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، جو 45,000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو آپس میں جوڑتا ہے۔ پاکستان میں اس منصوبے کا لینڈنگ مقام کراچی کے ہاکس بے، کیماڑی ٹان میں ہوگا، اور اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا۔ اس منصوبے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 میں 79 ویں سے 40 ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان ان 37 ممالک میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے WebTrust آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، جس سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔
پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری، پراجیکٹ کیبل 2 افریقا کا آغاز
2