2
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جعلسازی کے مقدمے میں آج سزا سنائی جائے گی۔امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ٹرمپ کو کاروباری جعلسازی کا مجرم قرار دیا جائے گا، تاہم ان کی عدالت میں پیشی ضروری نہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے مجرم صدر بن سکتے ہیں، جن پر کاروباری معلومات میں جعلسازی کا الزام ہے۔ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف برداری سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ عدالت نے ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔