منی پور( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں سکیورٹی صورتحال بگڑ گئی، جس سے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی فوج کے جعلی انکانٹرز کے خلاف منی پور میں کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے فوجی افسران سے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر فوجی افسران نے انہیں دھمکیاں دیں۔جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھرا کیا اور پیٹرول بم پھینکے، جس میں بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی جماعتوں کا ردعمل سامنے آیا۔بھارتی اپوزیشن کے رہنما ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کی ہٹ دھرمی نے منی پور کو جلا دیا، اور وزیر اعلی کی خاموشی نے مزید مسائل پیدا کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے دور میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ہے، اور علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
منی پور : سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، بھارتی فوجی افسران مظاہرین کو دھمکیاں دینے لگے
4