کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)میٹا نے 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام کو نمایاں طور پر بدل دے گی۔ مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو اعلان کیا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام پر مواد کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔اب فیکٹ چیکرز کے سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا، اور اس کی جگہ “کمیونٹی نوٹس” متعارف کرائے جائیں گے، جو صارفین پر مبنی ہوں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب مواد کی جانچ پڑتال اور حقیقت کا پتہ لگانے کا عمل ایکس (پرانا ٹوئٹر) کی طرز پر ہوگا، جہاں صارفین خود مواد کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ کریں گے۔یہ تبدیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مواد کی تصدیق کے موجودہ نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے اور اس سے فیس بک اور انسٹاگرام کی پالیسیوں میں بھی اہم تبدیلیاں آئیں گی۔ اس فیصلے کا مقصد سوشل میڈیا پر مواد کی نگرانی کو زیادہ شفاف اور کمیونٹی پر مبنی بنانا ہے۔
فیس بک میں 2025 کی پہلی بہت بڑی تبدیلی
6