9
کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ ہنر بہت ضروری ہے۔سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں یہ پروگرام شروع کیا ہے اور اسکول سے باہر بچوں کو بھی تکنیکی تعلیم دینی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 92 فیصد بجٹ تنخواہوں میں خرچ ہو جاتا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں میں سولر سسٹم لگائیں گے اور اس سال ہی فرنیچر کی کمی کو بھی دور کر رہے ہیں۔