کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا نہ صرف کینسر سے بچا میں مددگار ہے بلکہ اس کے پھیلنے کے امکانات کو بھی کم کر سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو کینسر کی تشخیص سے تقریبا 12 ماہ پہلے ہی فعال رہنا شروع ہو گئے تھے، ان میں بیماری کے امکانات ایک چوتھائی کم دیکھے گئے۔محققین نے بتایا کہ اس مطالعے میں ایسے مضبوط شواہد ملے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی، روایتی علاج کے ساتھ، کینسر کی وجہ سے ہونے والی موت کے امکانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ تحقیق جسمانی سرگرمی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ ورزش کینسر کے علاج اور اس کی روک تھام کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
جسمانی سرگرمی کینسر پھیلنے سے بھی روکتی ہے، تحقیق
4
پچھلی پوسٹ