دبئی ( شو بز ڈیسک)کم عمری کی شادیوں کا مسئلہ ایک سنگین اور دل دہلا دینے والا مسئلہ ہے، جو نہ صرف لڑکیوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خوابوں اور مستقبل کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنسی و تولیدی صحت کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے پاکستان میں اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مختصر فلم “سلمی” بنائی ہے، جو کم عمری کی شادیوں کی سنگینی اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالتی ہے۔فلم “سلمی، خاموش چیخ” ایک دیہی علاقے کی کم عمر لڑکی کی کہانی ہے، جس کی زندگی کا رخ ایک قبل از وقت شادی نے بدل دیا۔ اس لڑکی کو زندگی کی سنگینیوں کا سامنا ہوتا ہے، جیسے ازدواجی ذمہ داریاں، صحت کے مسائل، سماجی دبا، اور بدنامی۔ لیکن اس کے باوجود وہ اپنی زندگی کو سنوارنے کی جدوجہد کرتی ہے۔ اس کہانی کے ذریعے فلم کم عمری کی شادیوں کے خطرات اور ان کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے، اور اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اس طرح کی شادیوں کا نہ صرف لڑکیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر اثر پڑتا ہے بلکہ ان کے جذبات اور مستقبل کو بھی تباہ کر دیتی ہیں۔یہ فلم معاشرتی سطح پر آگاہی بڑھانے اور اس مسئلے کے حل کے لیے کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
لڑکیوں کی کم عمری میں شادی پر بنی فلم ’سلمیٰ‘ ریلیز
7