نیویارک( شو بز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر مختصر فلم ‘انوجا’ آسکر کے حصول کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ‘انوجا’ کو مارچ میں ہونے والے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم دہلی میں شوٹ کی گئی ہے اور اس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے، جو چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ فلم اس سے قبل ایک شارٹ فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔فلم کی ہدایات ایڈم جے گریو نے دی ہیں، جبکہ پروڈیوسرز ساچیترا مٹائی ہیں۔ ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا ان کے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ یہ ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
پریانکا چوپڑا بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر آسکر کیلئے شارٹ لسٹ
4