لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا عمل پوری شدت سے جاری ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم کو ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے۔پی سی بی نے اپنے باقاعدہ اپ ڈیٹ میں کہا کہ تمام اپ گریڈیشن کے کام شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور ان کو وقت سے پہلے یا مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔سہ فریقی ون ڈے سیریز کی منتقلیقذافی سٹیڈیم اور نیشنل بینک سٹیڈیمز میں تیاریوں کی پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی سی بی نے آنے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کو ان دونوں مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ہو گی اور اصل میں ملتان میں شیڈول تھی۔ پی سی بی کا یہ فیصلہ ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور یہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ سیریز کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشنقذافی سٹیڈیم کی گنجائش 35,000 تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے سٹیڈیم میں نئی کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔ براڈ کاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کو شاندار ویوئنگ کوالٹی فراہم کریں گی۔
قذافی و نیشنل سٹیڈیمز چیمپئنز ٹرافی میچز کی میزبانی کیلئے تقریباً تیار
3