لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ان فٹ ہو گئے ہیں۔ پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی تھی جس کے باعث انہیں ٹانکے لگے، اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔حسیب اللہ نے پاکستان کے لیے 1 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، اور دورہ جنوبی افریقا میں وہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی سکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔ حسیب اللہ نے 21 جنوری 2024 کو کرائسسٹ چرچ میں اپنے پہلے ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد، 24 نومبر 2024 کو انہوں نے بلاوایو میں محمد رضوان کی قیادت میں اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلا تھا۔حسیب اللہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان وائٹ بال سکواڈ کا حصہ تھے، لیکن دورہ جنوبی افریقا میں انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم تک محدود رکھا گیا تھا۔
حسیب اللہ ان فٹ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر
4