ابوظہبی( سپورٹس ڈیسک)امارات میں فروری 2025 میں دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ایونٹس میں “یو اے ای ٹوور ویمن” اور “یو اے ای ٹوور” شامل ہیں۔ یو اے ای ٹوور ویمن 6 سے 9 فروری تک جبکہ یو اے ای ٹوور 17 سے 23 فروری تک منعقد ہوگا۔یو اے ای ٹوور ویمن کا تیسرا ایڈیشن مشرق وسطی میں یو سی آئی ورلڈ ٹوور سیریز کی واحد بین الاقوامی سائیکلنگ ریس ہے، جس میں چار مراحل پر مشتمل ریس ابوظہبی، العین، الظفرہ اور دبئی کے علاقوں میں ہوگی۔ یہ ایونٹ خواتین سائیکلسٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس میں عالمی سطح کی خواتین ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔یو اے ای ٹوور کا ساتواں ایڈیشن 17 سے 23 فروری تک منعقد ہوگا، جس میں سات مختلف مراحل ہوں گے۔ یہ ریس یو اے ای کی جغرافیائی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرے گی، جس میں پہاڑی، صحرائی اور شہری راستے شامل ہوں گے۔
دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا آئندہ ماہ ابوظہبی میں انعقاد، تیاریاں عروج پر
3