ایڈیلیڈ( سپورٹس ڈیسک)ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے مینز ڈبلز مقابلے میں اٹلی کی جوڑی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اٹلی کے ٹینس کھلاڑی سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن اینڈریا واواسوری نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تھامس فینکٹ اور میتھیو کرسٹوفر رومیوس کو شکست دی۔ تھرڈ سیڈڈ اٹلی کی جوڑی نے ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 3-6 سے جیت حاصل کی اور کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کی۔اس ٹورنامنٹ کے میچز ایڈیلیڈ کے مشہور میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر میں جاری ہیں جہاں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایڈیلیڈ انٹرنیشنل مینز ٹینس ٹورنامنٹ: اٹلی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
1