یروشلم( مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کر دیے ہیں، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اس اسرائیلی اقدام پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، اسرائیل کے اس اقدام میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔دوسری جانب، قطری وزارت خارجہ نے بھی اس اقدام کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
صیہونی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، سعودی عرب نے مسترد کر دیا
1