غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ زدہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔صیہونی فورسز کی بچوں اور خواتین پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خان یونس پر فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن بھی جاری رہا جس میں حماس کے کمانڈر سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 45,936 ہو گئی ہے اور 1 لاکھ 9,274 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، خواتین بچوں سمیت مزید 51 فلسطینی شہید
1