ڈبلن( مانیٹرنگ ڈیسک)آئر لینڈ نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ نے دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست باضابطہ طور پر جمع کروا دی ہے۔اسرائیل نے گزشتہ ماہ یہ بیان جاری کیا تھا کہ اگر آئرلینڈ مقدمے میں باقاعدہ فریق بنتا ہے تو اسرائیل ڈبلن میں اپنا سفارتخانہ بند کر دے گا۔ مئی میں آئرلینڈ نے ناروے، سپین اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے ڈبلن سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔اس مقدمے میں نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، سپین، چلی، بولیویا، مالدیپ اور ترکیہ بھی شامل ہیں۔
آئرلینڈ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
1