پشاور ( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا حساب دینا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی ایک اور داستان رقم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے، اور ماڈل ٹان میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مسلم لیگ ن کو معصوم جانیں نگلنے کے ذریعے اقتدار کا طول حاصل کرنے کی عادت ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا حساب دینا ہوگا۔ 26 نومبر کو حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی تھی، اور نہتے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا: بیرسٹر سیف
2