4
دینہ( اباسین خبر)راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق، مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔