2
ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے آنے والے چند سالوں میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہیں کچھ وقت سے گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کو ماضی میں ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔