کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کی تصاویر کو ازخود آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنایا جاتا ہے اور پھر انہیں صارف کی فیڈ میں بھیجا جاتا ہے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو خودکار طور پر مختلف پس منظر کے ساتھ اے آئی تصاویر فراہم کرنا ہے، جنہیں وہ اپنی ٹائم لائن پر شیئر کر سکتے ہیں۔ ابھی یہ فیچر صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور ان تصاویر کے کیپشن میں واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ یہ صرف صارف کے لیے نظر آتی ہیں، مگر وہ چاہیں تو ان تصاویر کو دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔اس فیچر کی مزید تفصیلات اور اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں کی گئی ہے، مگر یہ انسٹاگرام اور فیس بک کے دیگر اے آئی فیچرز کی طرح صارفین کو تصاویر بنانے میں مزید تخلیقی اختیارات فراہم کرتا ہے۔
انسٹاگرام ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانے کر شیئر کرنے لگا
4