کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی جگہ ایک نیا کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے کیا گیا ہے۔ میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے کہا کہ موجودہ فیکٹ چیکنگ سسٹم میں کافی غلطیاں اور سنسرشپ موجود تھیں، اس لیے یہ نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیونٹی نوٹس سسٹم کا مقصد میٹا پلیٹ فارمز پر مواد کی نگرانی کو بہتر بنانا ہے، لیکن اس کے باوجود زکر برگ نے اس فیصلے کے بعد یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس سے نقصان دہ مواد کے پھیلنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
میٹا کا اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کرنے کا اعلان
5