ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے جیولری برانڈ پر غیر ملکی برانڈ کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی طرح شردھا نے بھی بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ڈیمی فائن جیولری برانڈ متعارف کرایا تھا، جس میں جیولری اسٹرلنگ سلور اور 18 قیراط سونے سے کوٹڈ اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی جاتی ہے۔شردھا اس برانڈ میں بطور ‘برانڈ ویژنری’ شامل ہیں، لیکن ان کے برانڈ کو انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے شردھا کے جیولری ڈیزائنز پر معروف لگژری برانڈز، جیسے کارٹیئر کے ڈیزائنز کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ریڈٹ پر ایک تھریڈ میں صارفین نے شردھا کے برانڈ کی جیولری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا موازنہ فرانسیسی لگژری کمپنی کے اصل ڈیزائنز سے کیا اور کہا کہ شردھا کے برانڈ کے ڈیزائن اس معروف برانڈ سے چوری کئے گئے ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “مشہور شخصیات کے پاس اصل ڈیزائن تیار کرنے کے لیے بہتر وسائل ہوتے ہیں، پھر جعلی ڈیزائنز کیوں بیچ رہی ہیں؟”دوسرے صارف نے شردھا کے والد شکتی کپور کے مشہور کردار کرائم ماسٹر گوگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “کرائم ماسٹر گوگو کی بیٹی سے یہی توقع تھی۔”
اداکارہ شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد
5