کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔اداکارہ نیلم منیر حال ہی میں اپنی دبئی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریب کے بعد خبروں کی سرخی بنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی میں صرف قریبی افراد نے شرکت کی، اور ایک ماہ بعد انہوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔نیلم منیر نے شادی کی تقریبات کے ساتھ اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ بھی شیئر کیا، جس میں وہ روایتی عربی لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ اس لباس کے باعث ان کی قومیت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔اب تک نیلم منیر نے اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن مداحوں کا خیال ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے، جبکہ یاسر شامی نے ان کے عربی ہونے کا دعوی کیا ہے۔اس حوالے سے ندا یاسر نے اپنے شو میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں، وہ میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔”ندا نے مزید کہا، “کئی لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ وہ عربی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ ہم ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعا کرتے ہیں۔”
ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
4