اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے۔دستاویز کے مطابق، سری لنکا، بنگلا دیش، مصر اور بھارت کی برآمدات پاکستان سے زیادہ ہیں۔ دیگر ممالک کی برآمدات جی ڈی پی کا 27 فیصد جبکہ پاکستان کی 10 فیصد تک محدود ہیں۔ 2010 سے 2024 تک ہر سال جی ڈی پی کی شرح کے حساب سے برآمدات میں کمی آئی ہے۔2010 میں پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کا 13 فیصد تھیں، جو 2024 میں کم ہو کر 10 فیصد رہ گئیں، جبکہ بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کا 22 فیصد اور بنگلا دیش کی 13 فیصد ہیں۔تعلیم اور صحت کے اخراجات میں بھی پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔ ہیلتھ سروسز کے لیے پاکستان جی ڈی پی کا صرف 0.8 فیصد خرچ کر رہا ہے، جبکہ بھارت 1.1 فیصد اور سری لنکا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے۔تعلیمی اخراجات کے حوالے سے پاکستان جی ڈی پی کا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے، جب کہ بھارت تعلیم پر کل جی ڈی پی کا 4.1 فیصد خرچ کر رہا ہے۔
پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے پیچھے
6