6
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا۔