ممبئی( سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ میں وائٹ بال فارمیٹ کیلئے نامزد نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو نائب کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ جسپریت بمراہ کو منتخب کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکٹرز نے ہاردک پانڈیا کی جگہ کپتان روہت شرما کے نائب کے طور پر جسپریت بمراہ کا نام فائنل کیا ہے۔ روہت کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ جیتا تھا، لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل شکستوں نے ان کی قیادت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، جسپریت بمراہ نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں میچ میں انجری کے باعث بالنگ نہیں کی تھی۔روہت کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2023 ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تھی، لیکن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ تیسری بار ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔حیرت انگیز طور پر، ہاردک پانڈیا سابق کوچ راہول ڈریوڈ کے دور میں نائب کپتان تھے، تاہم گوتم گمبھیر کی آمد کے بعد شبمن گل کو ون ڈے اور ٹی20 کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔سلیکٹرز نے جسپریت بمراہ کو نائب کپتان منتخب کیا، حالانکہ وہ انجری کے باعث دوہری مشکل کا شکار ہیں۔ ان کی اہم سیریز میں شرکت اور چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں نائب کپتانی کے رول پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ ان کی دستیابی ابھی تک کنفرم نہیں ہو سکی۔
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی
4