راولپنڈی( اباسین خبر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب امرودوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔حکام کے مطابق، اے این ایف کو انٹیلیجنس اطلاع ملی تھی کہ ایک مسافر بس میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہیں، جس پر انہوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران بس میں موجود امرود کے کریٹوں سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ یہ امرود کی پیٹیاں بلال جان نامی شخص کی جانب سے کارگو کروائی گئی تھیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بلال جان کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کے بڑے گروہ سے ہے، اور گروہ کے ارکان بس کارگو سروس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگل کرنے میں ملوث ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ منشیات قبضے میں لے لی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
امرودوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
5