5
کوئٹہ( اباسین خبر) کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اتوار کی رات کو معطل کی جانے والی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12 بجے تک بحال کر دی جائے گی۔موبائل فون سگنلز کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب، جمعیت علما اسلام (ف) نے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ “جب تک حق نہیں ملتا، احتجاج جاری رہے گا۔