کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی مردوں کے بارے میں انتہائی تضحیک آمیز اور توہین آمیز باتیں کی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حریم شاہ نے انٹرویو کے دوران پاکستانی مردوں کو “بیوقوف” اور “آسان شکار” قرار دیا اور کہا کہ انہیں دھوکہ دینا بہت آسان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو بہکانا اور ان سے کھیلنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور انھیں “ناکوں چنے چبوانا” ممکن ہے۔ اس کے علاوہ، حریم شاہ نے ان مردوں کی جنسی خواہشات پر بھی تضحیک آمیز باتیں کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے بیان پر غصہ اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا، اور ان کی اس قسم کی باتوں کو خواتین اور مردوں کے درمیان غیر ضروری تنا اور بدگمانی پیدا کرنے کے مترادف قرار دیا۔
’’پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے‘‘؛ حریم شاہ کا انٹرویو وائرل
10