کراچی( اباسین خبر) پاک بحریہ نویں امن مشقوں 2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی۔ اس سال امن مشقوں کے ساتھ پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی میزبانی بھی کرے گا، جس میں نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔امن 2025 مشقوں میں دنیا بھر کے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپ کے ساتھ شریک ہوں گے۔ امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، اور یہ ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سال پہلی بار امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، جہاں دنیا بھر کی سینئر بحری قیادت سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔امن مشقوں کے دوران پاکستان نیوی کا دستہ کانٹر ٹیررازم مہارت کا مظاہرہ کرے گا، اور میری ٹائم سکیورٹی اور بحری دفاع کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی ہوں گے۔ مشقوں کے دوران بین الاقوامی ملٹری بینڈ ڈسپلے، کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا بھی منعقد کیا جائے گا۔ 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہوگا جس میں پاکستان نیوی کانٹر پائریسی ڈیمو پیش کرے گی۔ان مشقوں میں سپیشل آپریشن فورسز، ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیمز اور میرینز کا بھی اہم کردار ہوگا۔ اس کے علاوہ، پاکستان فضائیہ اور نیوی کے دستے فلائی پاس بھی پیش کریں گے۔
پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لیے تیار
6