استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی برآمدات 2024 میں ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ صدر طیب اردوان نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 ایک “تکلیف دہ” سال تھا جس نے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب کیے، تاہم اس کے باوجود 2024 میں ترکیہ کی برآمدات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 262 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 2023 میں 255.8 بلین ڈالر تھیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ 2024 میں ترکیہ کے تجارتی خسارے میں 22.7 فیصد کمی آئی اور یہ 106.3 بلین ڈالر سے کم ہو کر 82.2 بلین ڈالر ہوگیا۔ 2025 کے لیے بھی برآمدات میں مزید بہتری کی توقع ہے، اور صدر اردوان نے اس سال کچھ مثبت اشارے دیکھے ہیں، تاہم انہوں نے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے جرمنی میں اقتصادی سست روی کو یورو زون کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے نئی منڈیوں اور تجارتی شراکت داروں کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
ترکیہ کی برآمدات نے 262 بلین ڈالر ریکارڈ ہدف پورا کرلیا
6