ممبئی( شو بز ڈیسک)ممبئی میں مشہور پروگرام کرائم پٹرول کے اداکار راگھو تیواری پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔اداکار کے مطابق ممبئی کی ایک سڑک پر چاقو سے لیس حملہ آور نے ان پر وار کیے جبکہ لوہے کی راڈ سے بھی مارا گیا۔ راگھو نے کہا کہ ملزم ایک پیشہ ور چاقو حملہ آور لگ رہا تھا۔اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کی گاڑی سے اتر کر سڑک عبور کررہے تھے جب وہ ملزم بائیکر سے ٹکرا گئے، جس پر انھوں نے ملزم سے معذرت بھی کی لیکن ملزم نے انھیں گالیاں دینی شروع کردیں اور بعد ازاں موٹر سائیکل سے اتر کر مجھ پر حملہ کردیا۔اداکار نے پولیس پر بھی الزام لگایا کہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے تھانے گئے لیکن پولیس نے ایک نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کوئی گرفتاری نہیں کی۔
’’کرائم پٹرول‘‘ کے مشہور اداکار پر چاقو سے حملہ
6