مدینہ منورہ( مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے مطابق مسجد نبوی کے ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کرنے کے حوالے سے عائد ایک سال میں صرف ایک مرتبہ نفل ادا کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔نئی ہدایات کے تحت زائرین اب نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے تاکہ وہ ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کر سکیں۔ تاہم، اس حوالے سے نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رکھی جائے گی۔مسجد نبوی میں موجود زائرین بھی اس نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے زائرین کو ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کی سہولت حاصل ہوگی اور حاضری کے خواہشمندوں کے لیے ایک اور اہم سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
6