لاہور( اباسین خبر)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث خشک موسم کا خاتمہ ہوا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم کے تحت آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ یہ سسٹم گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہو چکا تھا، جس کے باعث خشک موسم کا سلسلہ رک گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے اثرات کے تحت لاہور میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پیش گوئی کے مطابق بارش سے پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ماہرین کے مطابق، بارش سے خشک موسم کی بیماریوں میں کمی ہوگی۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، اور کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگا۔
لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ
6