سڈنی( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی۔سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر آٹ ہوئی تھی۔آسٹریلیا نے 5 میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی، جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ یہ آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف دس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے۔
آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
6