اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن، آدیل ائیرلائن، کو پاکستان کے لیے آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، آدیل ایئرلائن اپنا فلائٹ آپریشن 2 فروری سے شروع کرے گی، اور پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی۔ آدیل ایئرلائن کی پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ آدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے پر اسے ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔ سی اے اے (سول ایوی ایشن اتھارٹی) نے پہلے ہی آدیل ایئرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔اس نئے آپریشن کے آغاز سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی، جس سے مسافروں کو مزید آسانی ہوگی۔
سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن شروع کرنے کی اجازت
6