اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو اہم اداروں، کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز (آئی آر ایس)، کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، دونوں اداروں کی تقسیم 31 مارچ تک مکمل کر لی جائے گی۔ آئی آر ایس سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کرتا ہے، جبکہ کسٹمز سرحدوں کے آر پار اشیا کی تجارت پر لیویز عائد کرتا ہے۔اس کے علاوہ، ایف بی آر کی فعالیت اور فیصلہ سازی کے لیے 3 علیحدہ بورڈز کا قیام تجویز کیا گیا ہے، جن میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسیاں تیار کرنے کے لیے پالیسی بورڈ بھی شامل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں بننے والے بورڈ میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل ہوں گے۔
کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی
5