اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مدد سے پاکستان کی کھیلوں کی صنعت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات کے تحت پاکستان کی سپورٹس گڈز کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سی پیک کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات مستحکم ہونے سے 2024 میں پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کی چین کو برآمدات میں 6.68 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 10.7 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کی فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال مصنوعات عالمی سطح پر مقبول ہو رہی ہیں، اور چین کو پاکستان کی سپورٹس گڈز کے لیے اہم مارکیٹ سمجھا جا رہا ہے۔ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجارتی نیٹ ورک نے پاکستان کی سپورٹس صنعت میں انقلاب برپا کیا ہے، جس سے نئے تجارتی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔چین میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی تیاریوں کے دوران پاکستان کی معیاری مصنوعات پر اعتماد بڑھ رہا ہے، اور اس سے پاکستان کی سپورٹس گڈز کی صنعت کو مزید فائدہ ہو رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کی صنعت کے فروغ میں اہم پیشرفت
5