لاہور( کامرس ڈیسک)لاہور میں مہنگائی کا زور برقرار ہے، جہاں سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔سرکاری نرخوں کے مطابق، پیاز کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح، ٹماٹر کی قیمت میں پانچ روپے کمی کے بعد 180 روپے فی کلو رکھی گئی ہے، تاہم یہ 220 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے۔ آلو 70 روپے فی کلو کے بجائے 80 روپے، لہسن 585 روپے کی جگہ 800 روپے، اور ادرک 295 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ، بند گوبھی 60 روپے، پھول گوبھی 80 روپے فی کلو، اور موسمی سبزیاں جیسے پالک، ساگ، شلجم، مولی اور گاجر بالترتیب 50، 50، 40 اور 60 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہیں۔دوسری جانب، برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے جبکہ فارمی انڈے 329 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
مہنگائی کا جن بے قابو، لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت
4