اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق، اس وائرس کی پاکستان میں پہلی بار تشخیص 2001 میں ہوئی تھی اور 2015 میں پمز اسلام آباد میں ایچ ایم پی وی کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔این آئی ایچ حکام نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ابھی تک ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے، تاہم چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتحال پر این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کا اجلاس منگل کو منعقد ہوگا۔این آئی ایچ کے حکام کے مطابق، پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کئی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز عموما سامنے آتے رہتے ہیں، تاہم فی الحال اس وائرس کے حوالے سے کوئی سنجیدہ تشویش نہیں ہے۔
چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے: قومی ادارہ صحت
6
پچھلی پوسٹ