لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال نے پہلی اننگز میں صرف 8 اوورز اور دوسری اننگز میں محض ایک اوور کرایا تھا، جس پر ان کی فٹنس سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے کیپ ٹان میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔دریں اثنا، کیپ ٹان ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کو پچ نے کنفیوژ کر دیا ہے، تاہم کپتان شان مسعود نے کہا کہ حتمی اسکواڈ کا فیصلہ میچ سے قبل کنڈیشنز کے مطابق کیا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ؛ کیا عامر جمال پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
5