اسلام آباد( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج کیسز میں پی ٹی آئی کے 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔اس کے علاوہ عدالت نے 13 مختلف مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق، عدالت نے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلے کیے، جن میں:تھانہ بنی گالا کے مقدمے میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی۔تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج ہو گئیں، تاہم مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔تھانہ شہزاد ٹان کے مقدمے میں 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔تھانہ نون کے مقدمے میں 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور ایک کی درخواست خارج کی گئی۔تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں 30 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔تھانہ مارگلہ میں 13 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور اور 2 کی درخواستیں خارج کی گئیں۔تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں اور 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی۔تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔یہ تمام ملزمان 10 تھانوں میں درج 13 مقدمات کا حصہ ہیں۔
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج
6