لاہور( اباسین خبر)لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دھند کی شدت کے سبب جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔دھند کی وجہ سے موٹر ویز کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی نو انٹری ہے۔شدید دھند کے باعث شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے، اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈرائیورز کو فوگس لائٹس کے استعمال کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پنجاب میں دھند کے ڈیرے، حد نگاہ صفر، موٹرویز بند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
5
پچھلی پوسٹ