کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)معروف میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلی گرام نے 2025 کے ابتدائی فیچرز متعارف کرا دیے ہیں جن میں کئی دلچسپ اور جدید آپشنز شامل ہیں۔نیا ویریفکیشن طریقہ کار:ٹیلی گرام نے تھرڈ پارٹیز کے ذریعے اکانٹس کی ویریفکیشن کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ پہلے معروف شخصیات کے اکانٹس ویریفائی کیے جاتے تھے، مگر اب تھرڈ پارٹی اتھارٹیز جیسے فوڈ کوالٹی ریگولیٹرز کو بھی اکانٹس ویریفائی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایسے ویریفائیڈ اکانٹس میں بلیو چیک مارک کی بجائے ایک نیا لوگو ظاہر ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد گمراہ کن مواد کے پھیلا کو کم کرنا ہے۔گفٹس کو این ایف ٹی میں تبدیل کرنے کا فیچر:اب ٹیلی گرام پر صارفین گفٹس بھیجنے کے لیے اسٹارز استعمال کر سکتے ہیں، جنہیں ایپ کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔ ان گفٹس کو این ایف ٹی (Non-Fungible Tokens) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور صارفین انہیں دیگر پلیٹ فارمز پر بھی تبدیل کر سکیں گے۔نئے سرچ فلٹرز اور ایموجی ری ایکشنز:نئے میسج سرچ فلٹرز متعارف کرائے گئے ہیں جو صارفین کو پرائیویٹ چیٹس، گروپ چیٹس اور چینلز میں سرچ کے دوران مزید سہولت فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ایموجی ری ایکشن فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز پر جذبات کا اظہار مزید بہتر طریقے سے کر سکیں گے۔یہ تمام فیچرز ٹیلی گرام کے صارفین کے لیے نئے اور بہتری کے امکانات فراہم کرتے ہیں، اور اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
ٹیلی گرام میں تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ ویریفکیشن کا آپشن متعارف
6