کراچی( کامرس ڈیسک)ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) کی خلاف ورزیوں میں ملوث بیکریوں، کار شورومز اور پینٹ کی دکانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ریجنل ٹیکس آفس ون (آر ٹی او ون) کی تین مختلف کارروائیوں میں دو معروف بیکریاں، ایک کار شوروم اور ایک پینٹ کی دکان سیل کر دی گئی۔ صدر اور کلفٹن میں واقع بیکریوں کو پی او ایس قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جبکہ خالد بن ولید روڈ پر واقع کار شوروم کو پی او ایس رسید جاری نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔ اسی طرح، ایک معروف پینٹ شاپ کو پی او ایس سے منسلک نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شعبے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے آر ٹی او ٹیموں کی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور کاروباری طبقے کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ تادیبی کارروائیوں سے بچنے کے لیے قواعد پر عمل کریں۔
کراچی، ایف بی آر کی پوائنٹ آف سیلز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں شروع
7