دبئی( سپورٹس ڈیسک)یو اے ای میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بڑی آمدنی کا امکان ہے، کیونکہ ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ملے گی۔ اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ طے پا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا، اور دورئہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ اگر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچے گی تو اسے 5 میچز، سیمی فائنل تک محدود رہنے پر 4 میچز اور صرف پہلے رانڈ سے باہر ہونے پر 3 میچز یو اے ای میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ 23 فروری کو پاک بھارت ہوگا، جو ابتدائی طور پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کو ختم کر دیا۔یو اے ای میں میچز ہونے کے باوجود پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ سے بھاری آمدنی حاصل ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع
9