واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کو بچانے کے لیے سائنسدانوں نے ماحول دوست گیس اخراج نہ کرنے والی گائے تیار کر لی ،سائنسدانوں نے ایک خاص گائے کی افزائش کی ہے جو ماحول میں گیس کا اخراج نہیں کرتی، جسے وہ دنیا کو بچانے میں معاون قرار دے رہے ہیں۔ یہ گائے “کول کا” (Cool Cow) کہلاتی ہے اور اس کی افزائش کے لیے آئی وی ایف (IVF) کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے ہلڈا گائے کی نسل کو IVF کے ذریعے تیار کیا، جس سے ڈیری انڈسٹری کو اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس گائے کو خصوصی تکنیک کے ذریعے تیار کیا گیا، جس میں مادہ ہلڈا کے جینز کو لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا گیا، اور اس عمل سے تیزی سے نئی نسل تیار کی جا سکتی ہے جو میتھین گیس کا اخراج کم کرے گی۔پروفیسر رچرڈ ڈیوہرسٹ نے کہا کہ اس خاص گائے کی پیدائش برطانیہ کی ڈیری انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، جو ماحول کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
سائنسدانوں نے ماحول دوست گیس خارج نہ کرنے والی گائے تیار کرلی
5