نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا۔ پاکستان دو سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ دیگر غیر مستقل ارکان میں ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پاکستان دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور ہمارا ملک مضبوط ہے۔ اس کے علاوہ، سلامتی کونسل میں افغانستان کے حوالے سے بات چیت جاری رہتی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا مقف واضح ہے، ہم ایک پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
3